May 25, 2025 9:28 PM

printer

انتخابی کمیشن نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے

انتخابی کمیشن نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن کَل جاری کیا جائے گا اور کاغذاتِ نامزدگی اگلے مہینے کی 2 تاریخ تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 3 جون کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 5 جون ہے۔ ان حلقوں میں 19 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 23 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔