ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 3:09 PM

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر فہرست میں شامل رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کیلئے فوٹو والے چناؤ شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ فوٹو والے 12 متبادل شناختی کارڈ میں سے کوئی بھی کارڈ دکھا سکتے ہیں

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر فہرست میں شامل رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کیلئے فوٹو والے چناؤ شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ فوٹو والے 12 متبادل شناختی کارڈ میں سے کوئی بھی کارڈ دکھا سکتے ہیں۔
اِن میں آدھار کارڈ، Pan Card، پاسپورٹ، Driving لائسنس اور بینک یا ڈاکخانے کی طرف سے جاری کی گئی پاس بُک شامل ہیں، جن میں فوٹو بھی ہو۔
چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ بہار کے ساتھ ساتھ 8 اسمبلی حلقوں میں قریب قریب 100 فیصد رائے دہندگان کو فوٹو والے چناؤ شناختی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں۔ اِن اسمبلی حلقوں میں ضمنی چناؤ ہونا ہے۔
انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ اُس نے سبھی اعلیٰ انتخابی افسروں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کے حتمی طور پر شائع ہونے کے 15 دن کے اندر اندر نئے رائے دہندگان کو فوٹو والے چناؤ شناختی کارڈ دستیاب کرانے کو یقینی بنائیں۔