انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ خصوصی نظرثانی پہل کے تحت بہار میں اب تک سات کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ کمیشن کے مطابق 21 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ اندراج کے فارم ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔ انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ 18 لاکھ 66 ہزار ووٹروں کی موت ہوچکی ہے، 26 لاکھ سے زیادہ مستقل طور پر کہیں اور منتقل ہوچکے ہیں اور 52 لاکھ 30 ہزار ووٹر اپنے پتوں پر نہیں ملے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو شائع ہونے والے ووٹر فہرست کے مسودے میں ہر اہل ووٹر شامل ہو۔
Site Admin | July 22, 2025 9:36 PM
انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ خصوصی نظرثانی پہل کے تحت بہار میں اب تک سات کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کا احاطہ کیا جاچکا ہے
