انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار کے انتخابی فہرست کے مسودے میں دعوئوں اور اعتراضات کیلئے اب تک 98 فیصد سے زیادَہ ووٹروں کے دستاویز موصول ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انتخابی کمیشن نے کہا کہ دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کیلئے لوگوں کے پاس اب بھی 8 دن ہیں۔ کمیشن نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ دعوے اور اعتراضات کی مدت ووٹروں کو نہ صرف غلطیاں ٹھیک کرنے کی اجازت دیتی ہے بلکہ اُنھیں ضروری دستاویز جمع کرنے کا بھی موقع ملتا ہے، جو وہ پہلے نہیں جمع کرا سکے تھے۔
Site Admin | August 24, 2025 9:39 PM
انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار کے انتخابی فہرست کے مسودے میں دعوئوں اور اعتراضات کیلئے اب تک 98 فیصد سے زیادَہ ووٹروں کے دستاویز موصول ہوئے ہیں