انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں Special Intensive Revision (SIR) کے تحت اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مردم شماری فارم جمع کئے جاچکے ہیں، جو کہ کُل مردم شماری فارمس کا 83 فیصد سے زیادہ ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ اب صرف 11 اعشاریہ 82 فیصد ووٹرس باقی رہ گئے ہیں، جنہوں نے اپنے مکمل مردم شماری فارم اور دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگا ہے اور وہ آئندہ دنوں میں انہیں جمع کرائیں گے۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ ایک اعشاریہ 59 فیصد ایسے رائے دہندگان کا پتہ چلا ہے، جو فوت ہوچکے ہیں۔ دو اعشاریہ دو فیصد مستقل طور پر منتقل ہوچکے ہیں اور صفر اعشاریہ سات تین فیصد افراد ایسے تھے، جو ایک سے زائد جگہوں پر درج تھے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ کوئی بھی مجاز ووٹر مردم شماری فارم بھرنے سے محروم نہ رہ جائے۔
Site Admin | July 14, 2025 9:54 PM
انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں Special Intensive Revision (SIR) کے تحت اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مردم شماری فارم جمع کئے جاچکے ہیں