ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 12, 2025 10:10 AM | EC Bihar

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں چناؤ فہرستوں پر نظرِ ثانی مہم کے دوران ابھی تک، 74 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے، ذاتی معلومات کے فارم داخل کیے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں تقریباً سات کروڑ 90 لاکھ میں سے، 74 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے، پچھلے 17 دن کے دوران اپنے ذاتی معلومات کے فارم داخل کردیے ہیں۔ ریاست میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی SIR  کا کام جاری ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ فارم اِس مہینے کی 25 تاریخ تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔

انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ SIR  مہم کے دوسرے مرحلے میں، بوتھ سطح کے افسران، ووٹروں کی مدد اور اُن کے ذاتی معلومات کے فارم جمع کرنے کے لیے، گھر گھر جا رہے ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ 38 ضلع انتخابی افسران، چناؤ فہرستوں میں اندراج کرنے والے افسران جو سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں کام کر رہے ہیں اور چناؤ فہرستوں میں اندراج کرنے والے963 اسسٹنٹ افسران سمیت، فیلڈ کی سطح کے  سبھی اہلکار SIR  کی پیشرفت کے کام کی لگاتار نگرانی کر رہے ہیں۔x

بہار میں، خصوصی نظرِ ثانی عمل کے تحت انتخابی فہرستوں کی چھان بین کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 74 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان پہلے ہی اپنے فارم جمع کرا چکے ہیں۔ پٹنہ سمیت شہری علاقوں میں نظرِ ثانی مہم میں تیزی لانے کے لیے پہلی مرتبہ میونسپل کمشنروں کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کا درجہ دیا گیا ہے۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کے مطابق ریاست میں ہر 4 میں سے 3 ووٹروں سے Enumeration فارم جمع کر لیے گئے ہیں۔ اس مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ بوتھ سطح کے افسران BLO شامل ہیں اور سیاسی جماعتوں کی بھی سرگرم شرکت دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف پارٹیوں نے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بوتھ سطح کے ایجنٹس تعینات کیے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے ECI-Net ایپلیکیشن میں خصوصی نظرِ ثانی عمل کو مزید تیز کیا ہے۔

مہم کے دوران عمر رسیدہ افراد، دیویانگ اور بیمار ووٹروں کی مدد کے لیے 4 لاکھ سے زیادہ رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔