بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی SIR کا عمل رائے دہندگان کے سرگرم تعاون کے ساتھ خوش اسلوبی جاری ہے۔
ایک بیان میں، چناؤ کمیشن نے مطلع کیا کہ SIR کا ابتدائی مرحلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور تمام موجود ووٹروں کو ذاتی معلومات سے متعلق فارم دستیاب کرا دئیے گئے ہیں۔
آج کی تاریخ تک ایک کروڑ 69 لاکھ سے زیادہ فارم موصول ہو چکے ہیں۔ فارم کو اَپ لوڈ کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اب تک 7 اعشاریہ دو پانچ فیصد فارم اَپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔
چناؤ کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 24 جون کو خصوصی نظرِثانی SIR کی ہدایات کے مطابق خصوصی نظر ثانی کا عمل جاری ہے اور ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ہدایات کے مطابق یکم اگست کو جاری ہونے والی انتخابی فہرستوں میں ان افراد کے نام ہوں گے جن کے فارم موصول ہوئے ہیں۔
رائے دہندگان 25 جولائی سے پہلے کسی بھی وقت اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔ انتخابی فہرست کے مسودے کی اشاعت کے بعد، اگر کسی دستاویز کی کمی ہے، تو انتخابی رجسٹریشن سے متعلق افسران دعوؤں اور اعتراض ظاہر کیے جانے کی مدت میں جانچ پڑتال کے دوران، انتخابی فہرستوں کے مسودے میں نام ظاہر ہونے والے ووٹرز سے وہ دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔
تقریباً 77 ہزار 895 بوتھ سطح کے آفیسرس BLO گھر گھر جا کر ووٹروں کو ذاتی معلومات سے متعلق فارم بھرنے اور جمع کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں BLO ووٹروں کو تصویروں پر کلک کرنے کی پریشانی سے بچاتے ہوئے اُن کی لائیو تصویریں لے رہے ہیں اور انہیں اَپ لوڈ کر رہے ہیں جس سے ووٹروں کو ان کی تصویروں پر کلک کرنے کی پریشانی سے بچایا جا رہا ہے۔