انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی سیاسی پارٹی نے ایک بھی دعویٰ یا اعتراض داخل نہیں کیا ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ اہل رائے دہندگان کے نام شامل کرنے اور نا اہل رائے دہندگان کے نام ہٹائے جانے کے تعلق سے کسی بھی سیاسی پارٹی نے کوئی دعویٰ یا اعتراض داخل نہیں کیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کے تحت ذاتی معلومات داخل کرنے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کَل بہار کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ جاری کیا تھا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ عوام کے پاس اپنے دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کیلئے ایک مہینے کا وقت ہے۔ساتھ ہی کمیشن نے یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وجہ بتائے بغیر ووٹر فہرست کے مسودے سے کوئی بھی نام نہیں ہٹایا جائے گا۔پوری ریاست میں38 ضلع چنائو افسروں نے سبھی243 اسمبلی حلقوں اور90 ہزار712 پولنگ مراکز کا احاطہ کرتے ہوئے فہرست کا مسودہ سبھی سیاسی پارٹیوں کو دستیاب کرایا تھا۔
Site Admin | August 2, 2025 9:46 PM
انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی سیاسی پارٹی نے ایک بھی دعویٰ یا اعتراض داخل نہیں کیا ہے۔