July 18, 2025 9:57 AM | EC-BIHAR SIR

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی پہل کے تحت اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 7 کروڑ 8 لاکھ فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی پہل کے تحت اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 7 کروڑ 8 لاکھ فارم جمع کرائے گئے ہیں۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کام کیلئے اب صرف 8 دن باقی رہ گئے ہیں اور موجودہ رائے دہندگان میں سے نواسی اعشاریہ 7 فیصد رائے دہنگان نے، ووٹر فہرستوں میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے متعلقہ فارم جمع کرائے ہیں۔ ووٹر فہرستوں کا یہ مسودہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو شائع کیا جائے گا۔

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ کوئی بھی ووٹر ذاتی معلومات سے متعلق اپنے فارم کے تعلق سے جانکاری کمیشن کی ویب سائٹ یا ECI Net App پر حاصل کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بہار کے سبھی 261 شہری بلدیاتی اداروں کے تمام 5 ہزار 683 وارڈز میں خصوصی کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ جو لوگ عارضی طور پر بہار سے باہر چلے گئے ہیں، وہ بھی کمیشن کی ویب سائٹ یا ECI Net App کے ذریعے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی معلومات سے متعلق فارم آن لائن بھیج  سکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔