انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں مسودہ ووٹر فہرست کے شائع ہونے سے پہلے 24 گھنٹے کے اندر کسی بھی سیاسی پارٹی کی طرف سے کوئی دعویٰ یا اعتراض درج نہیں کیا گیا ہے۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے مشترکہ طور پر اہل رائے دہندگان کے ناموں کو جوڑنے اور ناہل رائے دہندگان کے ناموں کو ہٹانے پر نہ تو کوئی دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی اعتراض کا اظہار کیا ہے۔
انتخابی کمشن نے خصوصی نظر ثانی SIR 2025 کے تحت ذائی معلومات داخل کرنے سے متعلق مرحلے کے اختتام کے بعد بہار کے لئے ووٹر فہرست کا مسودہ جاری کیا تھا۔ اُس نے کہا کہ عوام کی پاس دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت ہے اور اس بات کی یقین دہائی کی ہے کہ بغیر کسی جواز کے ووٹر فہرست کے مسودے سے کسی کا نام ہٹایا نہیں جائے گا۔
سبھی 243 اسمبلی حلقوں اور 90 ہزار 712 پولنگ بوتھوں پر مشتمل ڈرافٹ لسٹ ریاست بھر کے 38 ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں کے ذریعہ سبھی سیاسی پارٹیوں کو بھیجی گئی ہے۔