ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 25, 2025 9:47 AM | EC SIR Bihar

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں خصوصی نظرثانی پہل کے تحت 99 فیصد سے زیادہ ووٹروں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں خصوصی نظرثانی پہل کے تحت 99 فیصد سے زیادہ ووٹروں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ انتخابی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی BLOs کے مطابق ایک لاکھ ووٹروں کا پتہ نہیں لگ سکا ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ 21 لاکھ 60 ہزار ووٹرس ایسے ہیں، جن کی موت ہوچکی ہے، 31 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مستقل طور پر نقل مکانی کرچکے ہیں اور 7 لاکھ ووٹرس ایسے ہیں، جن کا ایک سے زیادہ مقام پر اندراج ہے۔ مقامی BLOs کی جانب سے گھر گھر جانے کے باوجود تقریباً 7 لاکھ ووٹروں کے فارم اب بھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔ ووٹر فہرستوں کا مسودہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو شائع ہونا ہے۔ انتخابی کمیشن نے یہ بات دہرائی ہے کہ کوئی بھی ووٹر یا سیاسی جماعت اس سال یکم ستمبر تک فہرست میں نام نہ ہونے کے سلسلے میں اپنا دعویٰ یا غلط طریقے سے شامل کئے جانے سے متعلق اعتراض درج کرسکتے ہیں۔×