ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 9:57 PM

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں جاری ووٹروں سے متعلق خصوصی نظرثانی مہم کے تحت تقریباً 60 فیصد ووٹروں کو دستاویزات داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

انتخابی کمیشن کی جانب سے بہار میں جاری خصوصی نظرثانی عمل کے دوران قریب چار کروڑ 96 لاکھ ووٹرس کو کسی طرح کا دستاویز جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اِسی طرح ان ووٹرس کے بچوں کو بھی اپنے سرپرستوں سے متعلق کوئی دستاویز جمع نہیں کرانا ہوگا۔ یہ رائے دہندگان، بہارکے سال 2003 کی انتخابی فہرست میں موجود ہیں، جسے انتخابی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا ہے۔ رائے دہندگان کی 2003 کی انتخابی فہرست کی آسان دستیابی سے ریاست میں جاری خصوصی نظرثانی عمل میں کافی مدد ملی، جس سے بہار کے قریب 60 فیصد رائے دہندگان کو اب کوئی دستاویز جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

          یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے تین مہینے پہلے انتخابی کمیشن کی جانب سے خصوصی نظر ثانی کے کام پر سوال اٹھائے تھے۔

          اپنے بیان میں انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ اُسے رائے دہندگان کی فہرست سے صرف اُن کی تفصیلات کی تصدیق کرنی ہے اور Enumeration Form بھر کر داخل کرنا ہے۔X