انتخابی کمیشن نے کل نئی دلّی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP کے ایک وفد سے بات چیت کی۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار اور انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سُکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی نے اِس وفد سے بات چیت کی۔ وفد کی قیادت اِس کے قومی جنرل سکریٹری اور نمائندہ برج موہن شریواستَو نے کی۔
یہ میٹنگ مختلف قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے صدور کے ساتھ ECI کی جاری بات چیت کا حصہ تھی۔×