ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 9:31 AM | EC Rahul Gandhi

printer

انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو، 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹر گھوٹالے کے اُن کے الزامات پر نوٹس جاری کیا ہے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ  2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹر گھوٹالے کے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کریں۔

کرناٹک کے اعلیٰ انتخابی افسر کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں جناب گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ مہادیوا پورا اسمبلی حلقے میں، ووٹوں کی چوری کے، اُن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کریں۔   یہ حلقہ بنگلورو وسطی لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے۔ نوٹس میں 7 اگست کو نئی دلّی میں اپوزیشن رہنما کی پریس کانفرنس کے بعد تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 ECI نے کہا ہے کہ دعووں کے حق میں دستاویزات فراہم کی جا سکتی ہیں، تاکہ اس معاملے میں تفصیلی طور پر تحقیقات کرائی جا سکے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو جاری کیے گئے نوٹس کی ایک نقل ٹوئیٹ کی ہے۔ اِس نوٹس پر کرناٹک کے CEO کے دستخط ہیں اور اِس میں راہل گاندھی کو مخاطب کیا گیا ہے، جس میں اُن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ دستاویزات فراہم کریں، جن کی بنیاد پر انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ شَکُن رانی نام کی ایک ووٹر یا کسی نے بھی دو بار ووٹ ڈالا ہے، تاکہ تفصیلی طور پر تحقیقات کی جا سکے۔ اِس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے، جو 7 اگست کو پریس کانفرنس کی تھی، اُس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ووٹر   شَکُن رانی نے دو بار ووٹ ڈالا اور یہ انتخابی کمیشن کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوا۔ جب کمیشن نے شَکُن رانی سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک بار ووٹ دیا ہے   نہ کہ دو بار۔

لہٰذا کمیشن، متعلقہ دستاویزات چاہتا ہے، جس کی بنیاد پر ووٹ چوری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے اعلیٰ انتخابی افسر نے بھی جناب گاندھی کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ چناؤ فہرستوں میں نااہل ووٹروں کو مبینہ طور پر شامل کیے جانے اور اہل ووٹروں کو خارج کیے جانے کے بارے میں 10 دن کے اندر اندر ایک دستخط شدہ حلفنامہ داخل کریں۔

اسی طرح کے ایک نوٹس میں ہریانہ کے CEO نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ چناؤ فہرستوں میں فرق سے متعلق اپنے دستاویزات 10 دن کے اندر اندر پیش کریں۔

جیسا کہ انہوں نے اِس ریاست میں الزام لگایا ہے۔ اِن دستاویزات کے ساتھ ساتھ ایک دستخط شدہ اعلامیہ بھی ہو، جس میں انہوں نے اِس کے سچ ہونے کی بات بھی کہی ہو۔

انتخابی کمیشن نے اِس سے پہلے جناب گاندھی سے کہا تھا کہ یا تو وہ ضابطوں کے مطابق ایک باقاعدہ حلفنامہ داخل کریں یا جھوٹے الزامات لگانے پر ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔