ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2025 10:07 AM | EC Rahul Gandhi

printer

انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ حلف نامے پر شکایت درج کرائیں یا جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

انتخابی کمیشن نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے اس دعوے کی تردید کی ہے، جس میں انہوں نے ووٹر فہرست میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری حقائق کی جانچ میں انتخابی کمیشن نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جناب گاندھی کو یقین ہے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہے، تو انہیں انتخابی قوانین کے مطابق اعلان یا حلف نامے پر دستخط کرنے چاہئیں۔ کمیشن نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو اپنے ہی بیان پر یقین نہیں ہے تو پھر انہیں بے تُکی باتیں کرنے اور ملک کے شہریوں کو گمراہ کرنے سے باز آجانا چاہیے۔×