انتخابی کمیشن نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد چار ریاستوں کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتیجوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات میںBJP کے راجیندر کمار دانیشور Chavda نے Kadi حلقے سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار گوپال اٹالیہ نے Visavadar اسمبلی حلقے سے جیت درج کی۔ اِدھر پنجاب کے لدھیانہ مغرب اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے سنجیو اروڑہ کامیاب ہوئے۔ کیرالہ میں کانگریس کے امیدوار اریدن شوکت نے Nilambur اسمبلی حلقے سے جیت درج کی۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی امیدوار Alifa Ahmed نے کالی گنج اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کی۔
Site Admin | June 23, 2025 9:37 PM
انتخابی کمیشن نے چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی حلقوں کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو دو BJP، کانگریس اور TMC کو ایک ایک سیٹ ملی ہے