انتخابی کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کے حصے کے طور پر آج تین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ جاری کیا۔ یہ تین ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور انڈمان و نکّوبار جزائر ہیں۔ ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کا دوسرا مرحلہ، 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں 4 نومبر کو شروع ہوا تھا۔ یہ 9 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال، پڈّوچیری، لکشدیپ اور انڈمان و نکّوبار جزائر ہیں۔ بڑے پیمانے پر ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم اگلے سال 4 فروری کو ووٹر فہرستوں کے حتمی مسودے کی اشاعت کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔انتخابی کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کے تحت آج چھتیس گڑھ میں ووٹر فہرست کا مسودہ جاری کیا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر یشوَنت کمار نے کہا کہ SIR مہم کے تحت ریاست بھر میں ایک کروڑ 84 لاکھ 95 ہزار 920 رائے دہندگان کی جانب سے ذاتی تفصیلات سے متعلق فارم موصول ہوئے۔
Site Admin | December 23, 2025 10:00 PM
انتخابی کمیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی مشق کے بعد چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور انڈومان ونکوبار کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع کیا ہے