انتخابی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کی دفعہ 326کے ضابطوں، 1950 کے عوامی نمائندگی قانون کی مختلف شقوں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی رو کے تحت ووٹر ID کو آدھار کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آج نئی دلّی میں اعلیٰ چناؤ کمشنر گیانیش کمار کی زیر قیادت ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا، جس میں وزارت داخلہ، محکمۂ قانون ساز اور UIDAI کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ منفرد شناخت سے متعلق بھارتی اتھارٹی UIDAI اور کمیشن کے تکنیکی ماہرین کے درمیان تکنیکی مشاورت جلد ہی شروع ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے طویل عرصے سے زیر التوا انتخابی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سرگرم اقدامات کی ایک سیریز شروع کی ہے۔
کلیدی اقدامات میں آئندہ تین ماہ کے اندر فرضی ووٹر ID معاملات کو حل کرنے سمیت چناؤ سے متعلق امور مثلاً بوتھ سطح، پولنگ، ووٹوں کی گنتی اور انتخابی ایجنٹس کی اُن کی اہم ذمہ داریوں کے تئیں تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔
Site Admin | March 18, 2025 9:55 PM
انتخابی کمیشن نے ووٹر آئی ڈی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کیلئے جلد ہی تکنیکی صلاح ومشورے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے