انتخابی کمیشن نے یہ وضاحت کی ہے کہ فوٹو والے ووٹر شناختی کارڈ کا نمبر کسی دوسرے کارڈ کے نمبر جیسا ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ڈُپلی کیٹ یا فرضی ووٹر ہے۔ کمیشن نے بعض میڈیا اطلاعات کے تناظر میں ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔ اِن اطلاعات میں اِس معاملے کو اجاگر کیا گیا تھا کہ دو مختلف ریاستوں کے رائے دہندگان کے فوٹو والے ووٹر شناختی کارڈ کے نمبر یکساں ہیں۔ کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ رائے دہندگان کے شناختی کارڈ کے نمبر یکساں ہوں لیکن اسمبلی حلقہ اور پولنگ بوتھ جیسی دیگر تفصیلات دوسرے سے مختلف ہیں۔ چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹرس کا Database، ERONET پلیٹ فارم پر منتقل کئے جانے سے قبل ایک غیرمرکوز اور Manual طریقہ کار اپنائے جانے کی وجہ سے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کچھ رائے دہندگان کو فوٹو والے ووٹر شناختی کارڈ کے ایک جیسے نمبر الاٹ ہوئے تھے۔
Site Admin | March 2, 2025 2:40 PM
انتخابی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ فوٹو والے ووٹر شناختی کارڈس میں ایک جیسے نمبر ہونے کا مطلب فرضی ووٹر نہیں