ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:42 AM | ECI-VP OBSERVER

printer

انتخابی کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کیلئے دو مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائیگی۔

انتخابی کمیشن نے آئندہ نائب صدر کے انتخاب کیلئے دو مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ پنچایتی راج وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری شُشیل کمار لوہانی اور وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈی آنندن کو مشاہدین مقرر کیا گیا ہے۔ نائب صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگا۔ جناب جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے سبب یہ انتخاب ہورہا ہے، جنہوں نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ مہینے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ 17 ویں نائب صدر کا انتخاب ہوگا۔ نائب صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کی جانب سے کیا جاتا ہے، جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ NDA نے سی پی رادھاکرشنن کو اپنا نائب صدر کا امیدوار بنایا ہے، جبکہ اپوزیشن آئی این ڈی آئی اے بلاک نے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔