انتخابی کمیشن نے نئی دلّی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ میں انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام 2025 شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر فرانس، جنوبی افریقہ، بیلجیم، انڈونیشیا، فلپنز، تھائی لینڈ اور کولمبیا جیسے 7 ملکوں کے کُل 14 شرکاء، 6 نومبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا مشاہدہ کریں گے۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں بہار کا دو روزہ دورہ شامل ہے، جہاں شرکاء الیکٹرانک ووٹنگ مشین روانہ کیے جانے والے سینٹرس کا دورہ کریں گے۔ انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام، بھارت کے انتخابی کمیشن کا فلیگ شپ پروگرام ہے، تاکہ دیگر ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے انتخابات سے متعلق بندوبست کرنے والے اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور مصروفیت کو تقویت دی جا سکے۔ ×
Site Admin | November 5, 2025 10:16 AM | ECI Bihar Election
انتخابی کمیشن نے نئی دلّی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ میں انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام 2025 شروع کیا ہے۔