انتخابی کمیشن نے متعلقہ ضلعی انتخابی حکام کو پانچ معطل شدہ ریاستی عہدیداروں کے خلاف FIR درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اِن پر ووٹر فہرستوں میں فرضی یا غیر موجود ووٹروں کے نام غیر قانونی طور پر شامل کرنے کا الزام ہے۔
ریاست کے اعلیٰ انتخابی آفیسر کے دفتر کے ذرائع کے مطابق، Debottam Dutta چودھری، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر، Baruipur ایسٹ اسمبلی حلقہ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر تتھاگت منڈل، بپلَب سرکار، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر، موئینا اسمبلی حلقہ، سُدِپتا داس، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر سورجیت ہلدر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے دوران ذاتی تفصیلات سے متعلق فارم بھرنے کے مرحلے میں مذکورہ عہدیداروں پر ووٹر فہرست میں دھوکہ دہی سے نام شامل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔×