انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں 2 ہزار 208 بوتھوں میں سو فیصد ذاتی تفصیلات سے متعلق فارم جمع کرائے جانے کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ اِن بوتھوں میں سبھی ووٹروں کے فارم جمع کرائے گئے ہیں، جو کہ حقیقت سے بعید نظر آتا ہے۔ ضلعی چناؤ آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج صبح 10 بجے تک اپنی اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔
BJP نے الزام لگایا ہے کہ کچھ سیاسی طور پر جانبدار بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز، BLOs پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے OTPs شیئر کریں، تاکہ فوت شدہ افراد، نقلِ مکانی کرنے والوں اور غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجرین کے نام SIR کے عمل میں شامل کیے جا سکیں۔
انتخابی کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ ووٹر فہرستوں کے خصوصی مشاہد Subrata گپتا نے عوام، سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ SIR عمل سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ کل CPIM اور کانگریس کے ارکان نے اپنے تحفظات پیش کرنے کیلئے ووٹر فہرستوں کے خصوصی مشاہد سے ملاقات کی۔×