January 22, 2026 9:52 AM | EC - WB SIR

printer

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی SIR سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کو لاگو کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی، SIR سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ اِس کے تحت، منطقی تضاد اور غیر احاطہ شدہ زمروں کے ناموں کو عوامی طور پر جاری کرنے اور متاثرہ ووٹرز کو مقررہ وقت میں اپنے دستاویزات داخل کرنے اور سماعت کا موقع دینے کی بات کہی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں جاری ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی، SIR 2026 سے متعلق اِس مہینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی مغربی بنگال حکام کو ہدایت دی ہے۔ انتخابی کمیشن نے ریاستی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ معقول افرادی قوت، آسان سماعت اور امن و قانون برقرار رکھنے کو یقینی بنائے، ساتھ ہی کسی بھی عدم تعمیل کے معاملے میں سخت کارروائی کرے۔ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے DGP، کولکاتہ کے پولیس کمشنر، سبھی ضلع کلیکٹروں اور دیگر سبھی پولیس کمشنروں اور سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاری SIR کے دوران امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے مغربی بنگال کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اِس طرح کے سبھی معاملوں میں سخت کارراوئی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔