January 1, 2026 10:03 AM | WB SIR

printer

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں جاری خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کے عمل کے سلسلے میں چناؤ افسروں کے خلاف پولیس شکایتوں میں درج کیے گئے سبھی الزامات مسترد کردیے ہیں۔

چناؤ کمیشن نے خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کے عمل سے متعلق مغربی بنگال کے اعلیٰ چناؤ کمشنر اور چیف الیکٹورل آفیسر CEO کے خلاف دو پولیس شکایتیں درج کرنے کے بعد ایک سخت تردید جاری کی ہے۔ باقاعدہ ایک بیان میں CEO کے دفتر نے اِن الزامات کو مسترد کردیا ہے اور اِسے منصوبہ بند اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور اُن پر اِسے ایس آئی آر 2026 کیلئے قانونی فرائض انجام دینے والے افسروں کو ڈرانے دھمکانے کی ایک جان بوجھ کر کوشش بتایا ہے۔ کمیشن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈرانے دھمکانے کے یہ حربے اِس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ بیرونی دباؤ کے ذریعے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالا جاسکے۔ بیان میں مزید زور دیا گیا ہے کہ اِن منظم اور بقاعدہ شکایتوں کے پیچھے کی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام قدم اُٹھائے جائیں گے۔×