انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال، تمل ناڈو، اترپردیش اور کیرالہ سمیت آٹھ ریاستوں میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کیلئے خصوصی فہرستوں کے مشاہدین SROs مقرر کئے ہیں۔ یہ مشاہدین مغربی بنگال، تملناڈو، اترپردیش، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کیلئے مقرر کیے گئے ہیں۔
انتخابی ادارے نے کہا کہ SROs نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ اِن ریاستوں میں یہ لوگ ہر ہفتے دو دن موجود رہیں گے، جب تک کہ فروری 2026 میں چناؤ فہرستوں کا حتمی کام شائع نہ ہوجائے۔
اِن مشاہدین کی موجودگی کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ پورا عمل خوش اسلوبی، شفافیت اور سب کی شمولیت کی شکل میں مکمل ہوجائے۔x