December 12, 2025 10:01 PM

printer

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال، تمل ناڈو، اترپردیش اور کیرالہ سمیت آٹھ ریاستوں میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کیلئے خصوصی فہرستوں کے مشاہدین SROs مقرر کئے ہیں

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال، تمل ناڈو، اترپردیش اور کیرالہ سمیت آٹھ ریاستوں میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کیلئے خصوصی فہرستوں کے مشاہدین SROs مقرر کئے ہیں۔ انتخابی ادارے نے کہا کہ SROs نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ اِن ریاستوں میں یہ لوگ ہر ہفتے دو دن موجود رہیں گے، جب تک کہ فروری 2026 میں چنائو فہرستوں کا حتمی کام شائع نہ ہوجائے۔EC نے کہا کہ SROs سبھی قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کی، ریاستی اور ضلع سطح کی قیادت کے ساتھ میٹنگز منعقد کریں گے۔ SROs اِن ریاستوں کے CEOs اور DEOs کے ساتھ یا تو خود یا ورچوئل وسیلے سے میٹنگ میں شرکت کریں تاکہ یہ پورا عمل خوش اسلوبی، شفافیت اور سب کی شمولیت کی شکل میں مکمل ہوجائے۔یہ لوگ SIR کے عمل کا مشاہدہ کریں گے تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر، چھوٹ نہ جائے اور نہ ہی کوئی غیر اہل شخص چنائو فہرست میں شامل ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔