August 7, 2025 9:46 AM | EC Tejaswi Notice

printer

انتخابی کمیشن نے فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے میں RJD کے رہنما تیجسوی یادو کو پھر سے نوٹس بھیجا ہے۔

انتخابی کمیشن نے فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے میں راشٹریہ جنتا دل RJD کے رہنما تیجسوی یادو کو پھر سے نوٹس بھیجا ہے۔ کمیشن نے اُس ووٹر ID کارڈ کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، جو تیجسوی یادو نے اس مہینے کی  2 تاریخ کو میڈیا کو دکھایا تھا۔ اُن پر فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کا الزام ہے۔

بہار اسمبلی میں، اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو اپنا ووٹر ID کارڈ دکھایا تھا۔ اس معاملے میں کمیشن نے یہ کہا تھا کہ جو کارڈ انہوں نے دکھایا ہے، وہ انتخابی کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے۔

اس سے پہلے Digha اسمبلی حلقے کے چناؤ رجسٹریشن افسر نے اس مہینے کی 3 تاریخ کو جناب یادو کو ایک مراسلہ بھیج کر اُن سے کہا تھا کہ وہ تصدیق کے لیے متعلقہ تفصیلات کے ساتھ فوٹو والا اصل چناؤ شناختی کارڈ داخل کریں۔ البتہ اُن کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

کچھ اور تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

BJP اور JDU سمیت کئی سیاسی پارٹیوں اور NDA اتحاد نے RJD کے لیڈر تیجسوی یادو پر دو ووٹر ID کارڈ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔ اُن کا نام پٹنہ ضلعے میں Digha اسمبلی حلقے کی ووٹر فہرست میں درج ہے۔ ایک ووٹر ID کارڈ دکھاتے ہوئے تیجسوی یادو نے یہ الزام لگایا تھا کہ ووٹر فہرست کے مسودے سے اُن کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ لیکن اُن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی کمیشن نے ووٹر فہرست میں اُن کے نام اور تفصیلات کا انکشاف کیا تھا۔