January 24, 2026 10:25 AM | ECI BLO Direction

printer

انتخابی کمیشن نے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور خراب رویے کی صورت میں، بوتھ سطح کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے بوتھ سطح کے افسران کی طرف سے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور بدسلوکی کے سبب، اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی ہے۔ یہ ہدایات سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران کو جاری کی گئی ہیں۔

CEOs کو جاری کیے گئے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی، غفلت، بدسلوکی، اِن ہدایات پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے یا عوامی نمائندگی، قانون1950 کی شقوں اور ووٹروں کے رجسٹریشن سے متعلق 1960 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں معطلی بھی شامل ہے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بوتھ سطح کے افسر کی کوئی ایسی حرکت یا غفلت، جس سے اُس کی سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران چناؤ فہرست کی صحیح صورتحال، دیانتداری یا اعتبار پر برا اثر پڑتا ہو، اُس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو مجرمانہ بدسلوکی کی صورت میں FIR بھی درج کی جا سکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔