انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور چناؤ مہم کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران مصنوعی ذہانت AI کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ معلومات اور مواد کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔
کمیشن نے ایک ہدایت نامے کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ مواد یا ترمیم شدہ تصویر، آڈیو یا ویڈیو، یا جسے ڈجیٹل طریقے سے بہتر بنایا گیا ہو جسے چناؤ مقصد کیلئے استعمال یا اس کی تشریح کی گئی ہو اور جو ڈسپلے رقبے کے کم سے کم دس فیصد حصے پر محیط ہو، اُس پر لیبل لگایا جائے۔
اِس کے علاوہ اِس طرح کے مواد میں کمپنی کا نام جس نے میٹا ڈیٹا میں اِسے تیار کیا ہو یا اِس کے ساتھ کوئی Caption بھی ہو اِسے واضح طور پر نمایاں کیا جائے۔
کمیشن نے ایسے مواد کو شائع کرنے یا آگے بڑھانے سے گریز کرنے کو کہا ہے جو غیر قانونی ہو اور اِس سے کمپنی کے نام کی غلط نمائندگی ہوتی ہو یا کسی شخص کی آواز اُس کی رضامندی کے خلاف استعمال کی گئی ہو یا جسے ووٹروں کو گمراہ کرنے یا دھوکہ دینے کی نیت سے تیار کیا گیا ہو۔
انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کیلئے، مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی یا AI سے ترمیم شدہ تصویر آڈیو یا ویڈیو، گمراہ کُن معلومات یا جس مواد میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو، اُسے ہٹانے کیلئے تین گھنٹے کا وقت دیا ہے۔
سیاسی پارٹیوں کو، چناؤ مہم سے متعلق AI سے تیار شدہ سبھی طرح کے مواد کا اپنے پاس ریکارڈ برقرار رکھنا ہوگا جس میں مواد تیار کرنے والے کی تفصیلات اور اوقات بھی شامل ہیں، تاکہ انتخابی کمیشن کی طرف سے کہے جانے پر اس کی تصدیق بھی کی جا سکے۔x