انتخابی کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بہار اسمبلی چناؤ کے دوران انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دوران شائع کرائے جانے والے اشتہارات کے سلسلے میں پہلے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں۔ میڈیا سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی (MCMC)، اِس طرح کے سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اپنے اشتہارات شائع کرانے والی سیاسی جماعتوں کو ریاستی اور ضلع سطح کی MCMC کو اشتہار کی مجوزہ تاریخ سے کم سے کم دو دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ MCMC اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ اِس سلسلے میں جلد از جلد بروقت فیصلہ کیا جائے۔
Site Admin | October 21, 2025 2:55 PM
انتخابی کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بہار اسمبلی چناؤ کے دوران انتخابات سے پہلے شائع کرائے جانے والے اشتہارات کے سلسلے میں پہلے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں