October 22, 2025 10:07 PM

printer

انتخابی کمیشن نے ریاست بھر میں ایک ہزار سے زیادہ بوتھ سطح کے آفیسروں BLOs کو کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے ریاست بھر میں ایک ہزار سے زیادہ بوتھ سطح کے آفیسروں BLOs کو کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

چناؤ کمیشن کے ذرائع کے مطابق، ریاست میں BLOs کی بھرتی کا عمل اِس سال اپریل میں شروع ہوا تھا، لیکن ایک ہزار سے زیادہBLOs  نے 17 اکتوبر تک اپنی ذمہ داری نہیں سنبھالی ہے۔ اب انہیں کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا، تو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے تحت اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ملک بھر میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی مہم SIR کا عمل شروع ہونے والا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔