ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

انتخابی کمیشن نے ریاستوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک گیر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی عمل کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تشہیری مہم تیز ہوگئی ہے۔ NDA کے سرکردہ لیڈرز اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسے کررہے ہیں۔ وزیراعظم اور سینئر BJP لیڈر  نریندر مودی آج بیگوسرائے اور سمستی پور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

وزیراعظم اور سینئر بی جے پی لیڈر نریندر مودی بہار اسمبلی انتخابات کیلئے سمستی پور ضلعے کے دودھ پورہ ایئر فیلڈ گراؤنڈ سے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کے اعلان کے بعد سے جناب مودی کا یہ پہلا انتخابی جلسہ ہوگا۔ وزیراعظم کرپوری گرام میں بھارت رَتن جن نائک کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بعد میں وزیراعظم بیگوسرائے میں ایک اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جنتادل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ کے امیدوار اور RJD لیڈر تیجسوی پرساد یادو بھی آج سے اپنی انتخابی تشہیری مہم کی شروعات کریں گے۔

تیجسوی یادو، ویشیالی، سہرسہ، دربھنگہ، مظفرپور اور سمستی پور میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔