انتخابی کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ ووٹنگ کے دن ہر پولنگ مرکز کم از کم بنیادی سہولتوں سے لیس ہونا چاہیے۔ بہار میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 11 نومبر کو 7 ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ کم از کم بنیادی سہولتوں میں پینے کا پانی، انتظار کے لیے مخصوص شیڈ، پانی کی سہولت والے بیت الخلا، ضروری روشنی، معذور رائے دہنگان کے لیے مناسب چڑھاؤ والا ریمپ، معیاری ووٹنگ کمپارٹمنٹ اور معلومات کے لیے ضروری بورڈ کا لگا ہونا چاہیے۔ رائے دہندگان میں بیداری کو مستحکم کرنے کے مقصد سے سبھی پولنگ مراکز پر چار یکساں اور معیاری ووٹر پوسٹرس نمایاں طور پر لگائے جائیں گے، جن میں پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات، امیدواروں کی فہرست، ضروری ہدایات، پہچان ثابت کرنے کے لیے منظور شدہ دستاویزات کی فہرست اور ووٹنگ کا طریقہئ کار شامل ہوگا۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے بوتھ تشکیل دیے جائیں گے، جہاں بوتھ لیول افسران اور عہدیدار، پولنگ بوتھ نمبر اور متعلقہ بوتھ کی انتخابی فہرست کا سیرئل نمبر تلاش کرنے میں رائے دہندگان کی مدد کریں گے۔ ووٹرس کی امداد بوتھ پر ضروری اشاروں پر مبنی بورڈز لگے ہوں گے، جو پولنگ مراکز کے احاطے میں داخل ہونے پر ووٹروں کو آسانی سے نظر آئیں گے۔ پولنگ مرکز کے داخلے کے باہر کے احاطے میں موبائل فون جمع کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پولنگ مراکز میں داخل ہونے سے پہلے رائے دہندگان کو اپنا سوِئچ آف فون مقررہ رضاکاروں کے پاس جمع کرانا ہوگا، جسے وہ ووٹ ڈالنے کے بعد حاصل کر سکتے ہیں۔×
Site Admin | October 25, 2025 9:54 AM | ECI AMF
انتخابی کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ ووٹنگ کے دن ہر پولنگ مرکز کم از کم بنیادی سہولتوں سے لیس ہونا چاہیے۔