ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:33 AM | Delhi ECI SIR

printer

انتخابی کمیشن نے دلّی میں ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR 2025 مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

انتخابی کمیشن نے دلّی میں ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR 2025 مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دلّی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ قومی راجدھانی کے تمام اسمبلی حلقوں میں بوتھ سطح کے آفیسرس مقرر کر دیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ افسروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

سال 2002 میں کی گئی خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR کی ووٹر فہرست دلّی کے چیف الیکٹورل آفیسر کی ویب سائٹ

www.ceodelhi.gov.in/Electoral Roll 2002

پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔

دلّی کے چیف الیکٹورل آفیسر نے قومی راجدھانی کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹر فہرست کے ذریعے اپنے ناموں کی تصدیق کریں۔