انتخابی کمیشن نے جاری بہار اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ضمنی انتخابات میں اب تک رائے دہندگان کو لالچ دینے کیلئے استعمال کی جانے والی 100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط کی ہیں۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ ضبط کی گئی اشیاء میں 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم، 42 کروڑ روپے سے زیادہ کی شراب، 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات اور 26 کروڑ روپے سے زیادہ کی مفت میں بانٹی جانے والی چیزیں شامل ہیں۔ انتخابی کمیشن نے مزید کہا کہ یہ اشیاء ، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی کثیر نفاذ سے متعلق ایجنسیوں کے درمیان تال میل کے ذریعے ضبط کی گئی ہیں۔ 
انتخابی کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران نقد رقم، منشیات، شراب اور رائے دہندگان کو لبھانے والی اشیاء کی نقل و حمل پر سخت نگرانی رکھیں اور ان کی روک تھام کریں۔ 
Site Admin | November 3, 2025 9:46 PM
انتخابی کمیشن نے جاری بہار اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ضمنی انتخابات میں اب تک رائے دہندگان کو لالچ دینے کیلئے استعمال کی جانے والی 100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط کی ہیں