ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2025 9:50 PM

printer

انتخابی کمیشن نے تعمیلی ضوابط پورے نہ کرنے کیلئے345 غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو فہرست سے خارج کرنے عمل شروع کردیا ہے

انتخابی کمیشن نے 345 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو لازمی شرائط کو پورا نہ کرنے کے سبب فہرست سے خارج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل ایسی پارٹیوں کو فہرست سے خارج کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ جنہوں نے2019 سے لوک سبھا میں ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں یا ضمنی چنائو نہیں لڑا ہے۔ اس کے علاوہ ان پارٹیوں کے دفاتر کا وجود بھی کہیں نہیں پایا گیا۔
انتخابی کمیشن کی ایک نو رُکنی ٹیم بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے تین روزہ دورے پر ہے۔ یہ ٹیم کل شام پٹنہ پہنچی اور ووٹر لسٹ کا خاص طور پر گہرائی سے جائزہ لینے کیلئے آج انہوں نے چیف الیکٹورل افسر ونود سنگھ Gunjiyal اور دیگر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد کی۔ اُنہوں نے تازہ معلومات کیلئے دسٹرکٹ الیکشن افسر، ڈیویژنل کمشنرز اور دیگر سینئر افسر کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ کمیشن نے حال ہی ہی میں ووٹر لسٹ میں درستگی کو یقینی بنانے کیلئے گھر گھر جاکر ووٹر لسٹ کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ٹیم کل الیکٹورل رجسٹریشن افسروں اور ان کے اسسٹنٹ سے ملاقات کرے گی۔