بہار میں انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی پر تنازعہ کے درمیان بھارت کے انتخابی کمیشن نے رائے دہندگان کو یہ کہتے ہوئے بڑی راحت دی ہے کہ جن لوگوں کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، وہ بھی ذاتی تفصیلات پر مبنی اپنے فارم آن لائن یا آف لائن جمع کراسکتے ہیں۔ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں خصوصی نظرثانی مہم تیزی سے جاری ہے۔ چناؤ کمیشن نے یہ سہولت اِس لیے دی ہے کیونکہ ریاست کے مختلف حصوں سے اُسے شکایت موصول ہوئی تھی کہ بہت سے رائے دہندگان کے پاس وہ گیارہ قسم کے دستاویزات نہیں ہیں، جنہیں کمیشن نے فارم کے ساتھ جمع کرنے کو کہا ہے۔
بہار کے اعلیٰ انتخابی افسر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اِن دستاویزات میں سے کوئی بھی دستاویز نہیں ہے، وہ بھی بوتھ لیول افسروں کو اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں۔ اِن دستاویزات کی تصدیق، بعد میں مقامی طور پر چھان بین کیے جانے اور دوسرے ثبوتوں کی بنیاد پر الیکٹورل رجسٹریشن افسر کریں گے۔ راشٹریہ جتنا دل، کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں جیسی اپوزیشن پارٹیوں نے خصوصی نظرثانی مہم کی سخت مخالفت کی ہے۔ جبکہ BJP، جنتا دل یونائیٹڈ اور دیگر پارٹیوں سمیت حکمراں مخلوط اتحاد نے اِس کی حمایت کی ہے۔ اِس مہینے کی 26 تاریخ تک فارم جمع کیے جاسکتے ہیں اور رائے دہندگان کی جانب سے اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ فارم جمع کیے گئے ہیں۔ خصوصی نظر ثانی مہم 25 جون سے شرع کی گئی ہے۔
Site Admin | July 6, 2025 9:51 PM
انتخابی کمیشن نے بہار میں ووٹر رجسٹریشن کے ضابطوں کو آسان بنایا۔ کمیشن نے ذاتی معلومات پر مشتمل فارموں کو، بغیر کسی دستاویزات کے داخل کرنے کی اجازت دی
