ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 13, 2025 9:35 AM | EC Bihar

printer

انتخابی کمیشن نے بہار میں تقریباً سبھی رائے دہندگان کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنے ذاتی معلومات کے فارم جمع کرا دیے ہیں۔

چناؤ کمیشن نے بہار میں تقریباً سبھی رائے دہندگان کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا ہے اور ریاست میں 80 اعشاریہ ایک-ایک فیصد رائے دہندگان نے اپنے ذاتی معلومات کے فارم جمع کرا دیے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ وہ 25 جولائی کے مقررہ وقت سے پہلے ذاتی معلومات کے فارم کو جمع کرنے کے کام کو مکمل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ چناؤ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کے مسودوں میں اُن کے نام شامل کرنے کے لیے، جو پہلی اگست کو شائع کیے جائیں گے، رائے دہنگان کو اہلیت کے دستاویزات کے ساتھ اپنے ذاتی معلومات کے فارم جمع کرانے ہیں۔ اگر کسی رائے دہندہ کو اہلیت کے دستاویزات داخل کرانے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہوتی ہے، تو وہ 30 اگست تک الگ سے اپنے فارم داخل کرا سکتا ہے۔

بوتھ سطح کے افسروں نے کل شام 6 بجے تک ECI نیٹ پر 4 اعشاریہ چھ-چھ کروڑ ذاتی معلومات کے فارم پہلے ہی اَپلوڈ اور ڈیجیٹائز کر دیے ہیں۔

بہار میں ”ووٹر لسٹ“ کے لیے نظر ثانی کی خصوصی مہم کامیابی سے چل رہی ہے۔ تقسیم کے بعد سے کُل     رائے دہندگان کے 80 فیصد سے زیادہ نے اپنے ذاتی معلومات کے فارم جمع کردیے ہیں۔

ریاست میں 6 کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنے فارم جمع کر دیے ہیں۔

بہار کے چیف انتخابی افسر نے کہا کہ نظر ثانی کی خصوصی مہم کے حوالے سے دیہی علاقوں کے لوگوں میں نمایاں جوش و خروش ہے۔

میونسپل کارپوریشن اور دیگر شہری اداروں کے علاقوں میں اِس مہم میں تیزی لانے کی غرض سے بڑی تعداد میں Booth سطح کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

پٹنہ میونسپل کارپوریشن علاقے میں صفائی ستھرائی کارکنان کی ذاتی معلومات کے فارم جمع کرنے میں خدمات حاصل کی گئی ہے جس سے بوتھ سطح افسران کو کافی مدد مل رہی ہے۔