انتخابی کمیشن نے بہار میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر آج پٹنہ میں مختلف انفورسمنٹ ایجنسیوں، پولیس افسروں، مرکزی پولیس فورسز کے عہدیداروں نیز سرکردہ انتظامی افسروں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔
بہار کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں چناؤ کمیشن کی ٹیم نے کالے دھن، شراب اور منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے معاملے پر پٹنہ میں مختلف انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا۔ میٹنگ میں انکم ٹیکس محکمے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، کسٹمز، منشیات پر کنٹرول سے متعلق بیورو، بینکوں، ریلویز اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے دیگر دو چناؤ کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وِویک جوشی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ انتخابی کمیشن نے ریاستی پولیس کے متعلقہ افسروں اور مرکزی مسلح نیم فوجی فورسز کے ساتھ بہار میں سکیورٹی، امن و قانون کی صورتحال نیز بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں سکیورٹی کے پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور مختلف دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے بہار کے چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ چناؤ افسر کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کرنے والے ہیں۔
Site Admin | October 5, 2025 2:52 PM
انتخابی کمیشن نے بہار میں آزدانہ، منصفانہ اور پُرامن اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے پٹنہ میں مختلف انفورسمنٹ ایجنسیوں اور اعلیٰ انتظامی افسروں کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں
