October 10, 2025 3:05 PM

printer

انتخابی کمیشن نے بہار میں، اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ٹوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ NDA اور عظیم اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں تعطل ابھی تک جاری ہے

بہار میں، اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نامزدگی کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں، اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو شمالی اور  جنوبی بہار کے ضلعوں میں پولنگ ہوگی۔

اِن میں پٹنہ، دربھنگہ، مدھے پورہ، سہرسہ، مظفرپور، گوپال گنج، سیوان، سارن، ویشالی، سمستی پور، بیگوسرائے، لکھی سرائے، مونگیر، شیخ پورہ، نالندہ، بکسر اور بھوجپور شامل ہیں۔

امیدوار اس مہینے کی 17 تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ اس کے اگلے روز کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور 20 اکتوبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

بہار میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔

بہار میں انتخابی عمل جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔ برسرِ اقتدار قومی جمہوری اتحاد NDA اور اپوزیشن عظیم اتحاد، دونوں ہی کو، سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

NDA میں اِس سلسلے میں بات چیت جاری ہے اور BJP، مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی قیادت میں لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امید ہے کہ NDA، آئندہ دنوں میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کسی فارمولے کا اعلان کرے۔

اسی دوران عظیم اتحاد نے، جس میں راشٹریہ جنتا دل RJD، کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیاں شامل ہیں، سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کوئی منصوبہ ابھی تک طے نہیں کیا ہے۔

امید ہے کہ RJD صدر لال پرساد یادو، خاموشی کو ختم کرتے ہوئے آج پٹنہ میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں تاکہ کوئی حل نکالا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔