انتخابی کمیشن نے آنے والے بہار اسمبلی کے انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران، انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد 48 گھنٹے کی مدت کے دوران انتخابی معاملات کی تشہیر کرنے اور ایگزٹ پول پر پابندی کیلئے تمام میڈیا پلیٹ فارم اور براڈ کاسٹرس کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ٹی وی، ریڈیو چینلز اور کیبل نیٹ ورکس کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اِس 48 گھنٹے کی مدت کے دوران، اُن کے ذریعے پیش کئے جارہے پروگراموں کے مواد میں اِس طرح کا کوئی مواد نہیں ہونا چاہئے جو کسی مخصوص پارٹی یا امیدوار کے نظریات کو فروغ دیتا ہو یا انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوتا ہو۔ اس میں کسی بھی طرح کے اوپینین پول کو دکھانا بھی شامل ہے۔انتخابی کمیشن نے اِس مہینے کی 6 تاریخ کو بہار اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کیلئے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ بہار انتخابات میں 6 نومبر اور 11 نومبر کو، دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ کمیشن نے کہا کہ پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایگزٹ پول منعقد کرنے اور اُن کے نتائج کی تشہیر کرنے پر 6 نومبر کو صبح 7 بجے سے 11 نومبر کو ساڑھے چھ بجے شام تک پابندی رہے گی۔
Site Admin | October 26, 2025 9:44 PM
انتخابی کمیشن نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران، انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کی مدت میں انتخابی مواد اور ایگزٹ پول کی تشہیر پر پابندی کیلئے ایڈوائیزری جاری کی ہے