انتخابی کمیشن نے آسام میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی کا حکم دیا ہے۔ یکم جنوری 2026 کو ریاست میں خصوصی نظرثانی کی بنیادی اہلیت کی تاریخ قرار دیا ہے۔ آسام کے چیف انتخابی افسر کو لکھے خط میں کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کے مربوط مسودے شائع کرنے کی تاریخ 27 دسمبر ہوگی، جبکہ 27 دسمبر سے 22 جنوری 2026 کے درمیان دعوے اور اعتراضات داخل کیے جاسکیں گے۔ کمیشن نے مزید کہا ہے کہ ہر اسمبلی حلقے کے الیکٹورل رجسٹریشن افسران اِس بات کو یقینی بنانے کے ذمے دار ہوں گے کہ کوئی بھی اہل شہری فہرست سے باہر نہ رہے۔ ساتھ ہی یہ افسران اِس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کوئی نا اہل شخص انتخابی فہرست میں شامل نہ ہوجائے۔ خصوصی تفصیلی نظرثانی کے دوران چیف الیکٹورل افسر اور ضلع انتخابی افسر کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہر اہل شخص کا، ووٹر کے طور پر اندراج ہو۔
Site Admin | November 17, 2025 9:48 PM
انتخابی کمیشن نے آسام میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی کا حکم دیا ہے