انتخابی کمیشن نے آج کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ووٹرس کا نام خارج کرنے کے جو الزامات لگائے ہیں وہ غیردرست اور بے بنیاد ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ جیسا کہ جناب گاندھی نے کہا ہے، کہ سرکار کا کوئی بھی رکن آن لائن کسی بھی ووٹر کا نام خارج نہیں کرسکتا۔ کمیشن نے کہا کہ 2023 میں کرناٹک کی Aland اسمبلی حلقے میں ووٹروں کی رکنیت کو ختم کرنے کیلئے کچھ ناکام کوششیں کی گئی تھیں اور اِس معاملے کی تحقیقات کرنے کیلئے بذاتِ خود کمیشن نے FIR درج کرائی تھی۔ ریکارڈس کے مطابق Aland اسمبلی حلقے میں 2018 میں BJP کے Subhadh Guttedar جیتے تھے جبکہ 2023 میں کانگریس کے بی آر پاٹل کامیاب ہوئے تھے۔ اِس سے قبل راہل گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ Aland اسمبلی حلقے میں کم سے کم 6 ہزار ووٹرس کے نام خارج کئے گئے ہیں۔
نئی دلّی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گاندھی نے یہ الزام لگایا تھا کہ سافٹ ویئر میں ہیرا پھیری کرکے ووٹر فہرستوں سے ناموں کو خارج کردیا گیا تھا۔
اسی دوران BJP نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر الزام لگایا ہے کہ وہ انتخابی کمیشن کے خلاف بار بار غیر درست اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ نئی دلّی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP لیڈر انوراگ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ ٹول کِٹس سے مدد لے کر، جناب گاندھی آئینی اداروں پر باربار سوال اٹھاتے ہیں اور اسے کمزور کرتے ہیں۔ جناب ٹھاکر نے زور دے کر کہا کہ انتخابی کمیشن بلا تفریق کام کر رہا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جناب گاندھی جمہوریت کو کمزور اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔