November 21, 2025 9:59 PM

printer

انتخابی کمیشن نے آج کہا کہ خصوصی تفصیلی نظرثانی، SIR کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد سے اب تک رائے دہندگان میں پچاس کروڑ43 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات سے متعلق فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے آج کہا کہ خصوصی تفصیلی نظرثانی، SIR کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد سے اب تک رائے دہندگان میں پچاس کروڑ43 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات سے متعلق فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کا دوسرا مرحلہ،9 ریاستوں اور3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4 نومبر سے شروع ہوچکا ہے۔ اِن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال، پڈوچیری، لکشدیپ اور انڈومان اور نکوبار جزائر شامل ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی بڑے پیمانے پر تفصیلی نظر ثانی مہم کا کام، اگلے سال 7 فروری کو حتمی ووٹر فہرستوں کی اشاعت کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔