November 14, 2025 9:47 PM

printer

انتخابی کمیشن نے آج مطلع کیا ہے کہ اس مہینے کی چار تاریخ سے شروع کی گئی چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 46 کروڑ سے زیادہ فارم رائے دہندگان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں

انتخابی کمیشن نے آج مطلع کیا ہے کہ اس مہینے کی چار تاریخ سے شروع کی گئی چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 46 کروڑ سے زیادہ فارم رائے دہندگان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ یہ اس مرحلے کے تحت احاطہ کئے جانے والے کُل 51 کروڑ رائے دہندگان کا 91 فیصد ہے۔ اترپردیش میں 13 کروڑ 74 لاکھ زیادہ فارم سپرد کئے جاچکے ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں اب تک 7 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ فارم دیئے جاچکے ہیں۔ چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت انتخابی کمیشن نے 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں SIR کا آغاز کیا ہے۔ ذاتی معلومات جمع کرنے کا یہ مرحلہ اگلے مہینے کی 4 تاریخ تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔