انتخابی کمیشن نے آج اطلاع دی ہے کہ خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک50 کروڑ 97 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات سے متعلق فارم رائے دہندگان میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ یہ تعداد اِس مرحلے میں احاطہ کیے جانے والے کُل 51 کروڑ رائے دہندگان کا 98 اعشاریہ پانچ-چار فیصد ہے۔ 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں 4 نومبر سے انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ انتخابی کمیشن نے مزید کہا کہ اترپردیش میں 15 کروڑ سے زیادہ، جبکہ مغربی بنگال میں 7 کروڑ سے زیادہ، ذاتی معلومات سے متعلق فارم سونپے گئے ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی بڑے پیمانے پر نظرثانی کا کام، 7 فروری 2026 کو حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
Site Admin | November 18, 2025 9:43 PM
انتخابی کمیشن نے آج اطلاع دی ہے کہ خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک50 کروڑ 97 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات سے متعلق فارم رائے دہندگان میں تقسیم کیے جاچکے ہیں