July 31, 2025 10:04 PM

printer

انتخابی کمیشن نے آئین کے مطابق نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 کیلئے الیکٹورل کالج فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے

انتخابی کمیشن نے آئین کے مطابق نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 کیلئے الیکٹورل کالج فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ کو الیکٹورل کالج کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے، جو راجیہ سبھا کے منتخب ارکان، راجیہ سبھا کے نامزد ارکان اور لوک سبھا کے منتخب ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔ آئین کی دفعہ 324 کے تحت انتخابی کمیشن، نائب صدر جمہوریہ کا انتخابی عمل انجام دیتا ہے۔