ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2025 3:01 PM

printer

انتخابی کمیشن نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہار میں تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے سبھی بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے تحت نئی ووٹر فہرستوں کا مسودہ مل گیا ہے

انتخابی کمیشن نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہار میں تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے سبھی بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے تحت نئی ووٹر فہرستوں کا مسودہ مل گیا ہے۔ اِس میں اُن رائے دہندگان کی تفصیل بھی شامل ہے، جن کی موت ہوچکی ہے، یا جو کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں اور یا جن کے نام دو مقامات پر درج ہیں۔
بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شواہد کے ساتھ اپنے اعتراضات بوتھ سطح کے افسروں کو پیش کریں، جو اِس کی جانچ کریں گے اور اِس کے مطابق ریکارڈ میں تازہ جانکاری شامل کریں گے۔ یہ فہرستیں عوام کے دیکھنے کیلئے پولنگ مراکز کے باہر بھی لگائی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔