January 21, 2026 10:11 AM | EC Observers

printer

انتخابی کمیشن نے اُن ریاستوں میں مزید 22 چناؤ مشاہدین متعین کیے ہیں، جہاں ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔

انتخابی کمیشن نے اُن ریاستوں میں مزید 22 چناؤ مشاہدین متعین کیے ہیں، جہاں ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔ اِن میں سے 11 مشاہدین مغربی بنگال میں متعین کیے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں ووٹر فہرستوں کے تعلق سے مقرر کیے جانے والے مشاہدین کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہو گئی ہے۔ یہ مشاہدین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی اہل ووٹر کا نام فہرست سے باہر  نہ ہو اور کسی بھی ایسے شخص کا نام اس میں شامل نہ ہو،   جو اس کا اہل نہیں ہے۔×